لاہور میں آؤٹ فال روڈ پر سگیاں پل کے قریب پراسرار دھماکہ ہوا ہے

0
116

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آؤٹ فال روڈ پر سگیاں پل کے قریب پراسرار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پندرہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشن پولیس ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق دھماکہ سگیاں پل کے قریب کھڑے ایک آڑو کے ٹرک میں ہوا ہے۔ آڑو کا یہ ٹرک خیبرپختونخواں کے شہر سوات سے لاہور لایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق دھماکے سے آس پاس کے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور دھماکے کہ جگہ دو سے تین فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔ ایس پی سٹی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ سلنڈر کا تھا یہ بارودی مواد کا ابھی اس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ سی ٹی ڈی اور فرانزک ماہرین ثبوتوں کی روشنی میں اپنی رپورٹس سے ہی اس بارے مین کچھ کہہ سکیں گے۔ عادل میمن کے مطابق دھماکے کی شدت سے بجلی کی تاریں آپس میں مل گئیں اور ایک اور دھماکے کی آواز علاقے میں سنی گئی۔

لاہور کے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر افضل کے مطابق دھماکے کے بارہ زخمی میو اسپتال لائے گئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میاں منشی اسپتال میں دھماکے کے تئیس افراد لائے گئے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جن میں سے تیرہ کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہےجبکہ دس زخمی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت اطمینان بخش ہے۔

دھماکے کے زخمی ایک شخص نے بتایا کہ ٹرک پر کپڑا ڈھکا ہوا تھا جو اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کی جگہ پنجاب فرانزک ایجنسی کی ٹیم نے پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

LEAVE A REPLY